in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
آج مجھے اپنے ایمان پر شرمندگی ہوئی ، جب میں نے دیکھا کہ ملبے تلے دبی ایک فلسطینی لڑکی کو جب نکالا گیا تو اپنے پاس کوئی دوپٹہ یا اسکارف نہ پاتے ہوئے اسنے سر پر کوئی چھوٹا رومال رکھ رکھا تھا دھول سے بھرا ہوا چہرہ لیے وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتی تھی مگر اسکے باوجود کچھ مردوں کے سہارے وہ درد سے کراہتے ہوئے بھی اس فکر میں دکھی کہ کہیں اس پے سر پر موجود وہ رومال جو اس وقت اسکا حجاب تھا وہ اتر نہ جائے ۔۔❤🩹وہ بار بار اس رومال کر اپنے سر پر ٹکانے کی کوشش کرتی اسی دوران ان نوجوانوں میں سے ایک جو ان ملبے تلے لوگوں کو نکال رہا تھا ۔۔اس نے اپنی شرٹ اتاری اور اس لڑکی کے سر پر سکارف کی طرح باندھ دیا🥹❤️۔۔اللہ اکبر۔۔وہ حالتِ جنگ میں ہوتے ہوئے بھی اللہ کا خوف اور اسکے احکامات کا مان رکھتے ہیں اور ہم!!💔۔۔کہاں ہے ہمارا حجاب اور کہاں ہے وہ غیرت
اللہ پاک ان کی حفاظت کریں اور مدد کریں۔(آمین)
__سعدیہ✍🏻
#savegaza#save Palestine #youthinspirationofficial
3 - 0
💜🍂
Don’t forget to recite Surah al-Kahf to fill your upcoming week with Noor. A Light will be illuminated for you from this friday to the next.❤️
#fridaysunnahs#kahaf
5 - 0
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
’’ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
’’ جو شخص میرے کسی پسندیدہ شخص سے دشمنی رکھے تو میرا اس سے اعلان جنگ ہے ، اور میرا بندا جن جن عبادات کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے ان میں سے وہ عبادت مجھے بہت محبوب ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے ۔ میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے حتیٰ کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں ، جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے ، اور اگر وہ مجھ سے کوئی چیز مانگتا ہے تو میں اسے عطا کر دیتا ہوں ، اگر وہ مجھ سے پناہ طلب کرتا ہے تو میں اسے پناہ دے دیتا ہوں ، میں نے جو کام کرنا ہوتا ہے اس کے کرنے میں مجھے کبھی اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کسی مومن کی جان قبض کرتے وقت تردد ہوتا ہے وہ موت کو ناگوار جانتا ہے اور میں اس کی ایذا کو ناگوار جانتا ہوں ، حالانکہ وہ (موت) تو اسے ضرور آنی ہے ۔‘‘
صحیح البخاری (6502)
YI dawah
4 - 0
"وہ تمہارے ساتھ ہے،تم جہاں کہیں بھی ہو".__(القرآن)
اس خوبصورت آیت میں اللہ ذوالجلال نے ہمیں آ گاہ بھی کیا ،امید بھی دی اور ساتھ ہی خوف بھی دیا۔۔اس آ یت پر غور کریں تو سب سے پہلے اس کے پہلے لفظ پر غور کریں تو "وہ "آخر ہے کون جو ساتھ ہے ہمارے!؟!
"وہ": زمین اور آسمان کا رب ہے۔
"وہ": وہ تمام جہانوں اور کُل کائنات کا رب ہے ۔
"وہ":متکبر ہے۔
"وہ": ذوالجلال ہے۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ ۔۔
"وہ": الودود (محبت کرنے والا) ہے۔
"وہ": اللہ ہے💕۔۔
اور اللہ کیا کہہ رہا ہے وہ کس کے ساتھ ہے!؟..
آپ کے ساتھ، جی ہاں آپ سب کے ساتھ۔۔میرے ساتھ ، ہم سب کے ساتھ۔۔💕
اس آیت میں اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں تو نیکوکار کے ساتھ ہوں۔۔
وہ ساتھ ہے،،،ہر نا فرمان ،گناہگار کے ساتھ
وہ ساتھ ہے،،،اس کے راہ میں کوشش کرنے والوں کے ساتھ
وہ ساتھ ہے،،،ہر اس شخص کے جو اس کو آس کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔۔اور شاید مدد چاہتا ہے۔۔♥️
اب سوچنا تو یہ ہے کہ وہ تو رب ہو کر ساتھ ہے ہمارے۔۔کیا ہم بھی اسکے ساتھ ہیں یا نہیں❗۔۔۔
__سعدیہ✍️
YI dawah
Youth inspiration Official
Qur'an
4 - 0
Change is Hard But it's Change that allow us to constantly learn & Grow , that gives us Empathy & that fill us with Hope..💫