Channel Avatar

Rafeeq Al Qureshi @UC6jvcvRemR_63rEE6OYuQdQ@youtube.com

560 subscribers - no pronouns :c

More from this channel (soon)


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Rafeeq Al Qureshi
Posted 11 months ago

رمضان المبارک میں ان 8 کاموں کا اہتمام کرنے والوں کو رمضان کی پوری برکات نصیب ہو جائیں گی ان شاءاللہ

1 باجماعت نماز تکبیر اولی کے ساتھ

﴿خواتین گھر میں اول وقت میں نماز ادا کریں﴾

2۔تمام گناہوں سےبالخصوص زبان کے گناہوں سے حفاظت

3 ذکر اذکار کی پابندی( کلمہ طیبہ درودشریف استغفار تیسرا کلمہ)

4 قران پاک کی تلاوت

5 دعاکی پابندی بالخصوص سحری اور افطاری کے وقت

6۔ اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق روزانہ کچھ نہ کچھ مقدار صدقہ کرنا

7 آخری عشرے کا اعتکاف کرنا

8۔ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا

3 - 0

Rafeeq Al Qureshi
Posted 1 year ago

*درود شریف كى برکات*

حضرت شاہ ولی الله محدث دہلویؒ فرماتے ہیں : درودِ شریف میں شفا ہی شفا ہے ۔۔ جسمانی بیماریوں سے شفا ۔۔ روحانی بیماریوں سے شفا ہے ۔۔ درود شریف کے بے انتہا فضائل ہیں ، ان فضائل میں سے دو فضائل یہ ہیں کہ درود شریف کا پڑھنے والا دنیا کی رسوائی سے محفوظ رہتا ہے اور اس کی آبرو میں کوئی کمی نہیں آتی ۔۔ ایک بزرگ کا قول ہے ہم نے جو کچھ بھی اس دنیا میں پایا خواہ وہ دنیاوی انعامات ہوں خواہ اخروی انعامات ہوں سب کا سب درود شریف کی برکت سے پایا ہے
( القول الجمیل صفحہ ۱۰۳)

3 - 0

Rafeeq Al Qureshi
Posted 1 year ago

‏"چار چیزیں رزق کو کھینچ لاتی ہیں:

رات کا قیام کرنا،
سحری کے وقت اِستغفار کرنا،
ہمیشگی سے صدقہ کرنا،
اور دن کے شروع اور آخر میں اللہ کا ذکر کرنا؛

اور چار چیزیں رزق کو روکتی (کمی کرتی) ہیں:

صبح کی نیند،
نماز کی کمی،
سُستی ،
اور خیانت"


(زاد المعاد : 378/4)

3 - 0

Rafeeq Al Qureshi
Posted 1 year ago

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔
آج ہم نے دنیا کا ہر کام کو سیکھا ہر کام کو اپنایا ہر کام کو وقت دیا تو نتیجہ کیا نکلا کوئی دوکان دار بن گیا تو کوئی ڈاکٹر بن گیا کوئی افسر بن گیا
پر افسوس نہیں سیکھا تو دین نہیں سیکھا نہیں سیکھا تو ایمان نہیں سیکھا نہیں سیکھا تو اعمال سے سب ہونے کا مزہ نہیں سیکھا ۔۔۔
اللہ ہمیں دین اسلام پر پورا پورا چلنے والا بنا دے آمین ۔۔

5 - 1