کچھ چینل کے بارے میں۔۔۔۔
قدرتِ الٰہی نے زمین وآسان کی ایک ایک چیز میں کروڑوں عجائبات رکھے ہیں جن میں بے شمار دینی و دنیاوی فوائد و منافع موجود ہیں ، صرف آنکھ کو لیجئے تو کل تک اِسے صرف دیکھنے کا ایک آلہ سمجھا جاتا تھا مگر علمی ترقی کے ساتھ ساتھ آنکھ کے بے شمار ظاہری و باطنی، جسمانی و روحانی عجائبات سامنے آرہے ہیں ، بندے ان عجائباتِ عالَم کودیکھ کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حکمت و قدرت کی معرفت حاصل کرتے ہیں ۔قرآن و سنت، آسمانی کتابوں ، آثار و اَقوال اور لوگوں کے احوال میں جابجا دینی و دنیاوی عجائب کا تذکرہ ہے اور قرآن کریم ہمیں ان میں غوروفکر کی دعوت دیتا ہے ۔
ہم بھی اس چینل پر دنیا کی انوکھی باتیں اور عجائبات پر ویڈیو شئیر کریں گے جس سے آپ کو دنیاوی اور دینی فائدے بھی ہونگے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔