صوبہ خیبر پختونخوا کے پانچ انتظامی ڈویژن میں سے ایک انتہائی اہم ڈویژن ہے
ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور ہریپور سمیت آٹھ ڈسٹرکٹس پر مشتمل ہے۔۔
ہزارہ ڈویژن پاکستان کے سب سے بڑے دریا یعنی دریاۓ سندھ کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔۔
اس کی سرحدیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب کے شہر راولپنڈی ، پختونخوا کے علاقہ صوابی و مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت کے ایریا کے ساتھ بھی ملتی ہیں
ہزارہ کے مشہور ساحتی مقامات میں کاغان ، ناران ، شو گراں ، سرن ویلی ، ایوبیہ ، نتھیاگلی ، ٹھنڈیانی ، چھور ویلی الائ، تربیلا ڈیم ، خان پور ڈیم شامل ہیں
ہزارہ میں دریاۓ سندھ کے علاوہ دریاۓ کنہار اور دریاۓ سرن بھی واقع ہیں
ہزارہ میں زیادہ تر ھندکو زبان بولی جاتی ہے ، اس کے علاوہ گوجری ، پشتو اور اردو بھی یہاں کی زبانیں ہیں