میرا نام مبارک حسن ہے اور تعلق گلگت بلتستان کے ہیڈ کوارٹر گلگت شہر سے پچیس کلومیٹر دور شمال کی جانب واقع گاؤں نومل سے ہے اور مجھے فطرت سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گردشِ دوراں میں جب بھی وقت ملے اس کو گزارنے کے لیے فطرت کا رخ کرتا ہوں اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر دفعہ ایک نئی جگہ کو دریافت کروں اور ان لمحات کی عکس بندی کر کے ایسے ناظرین کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو فطرت سے محبت کرتے ہیں تاکہ ان کی رہنمائی اور معلومات میں اضافہ ہو سکے اگر آپ بھی نیچر کو پسند کرتے ہیں تو اس معاملے میں میری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں