Channel Avatar

Fatima Rajpoot @UC59zarxI_gVWBQoBaH-Iofg@youtube.com

4.8K subscribers - no pronouns :c

Asslam o alikum readers welcome to my YouTube channel "Ishq


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Fatima Rajpoot
Posted 3 weeks ago

Assalam o alikum readers !!

کیسے ہیں سب امید ہے سب ٹھیک ہوں گے !!
اتنا ٹائم غائب تھی اس کے لئے معذرت جیسا کہ میں نے پوسٹ کیا تھا کہ میری بہن بیمار ہے بس اسی میں بزی ہوں میں پہلے یہاں چکوال میں ایڈمٹ رہی وہ پھر پنڈی Holy family میں رہے ہم دس پندرہ دن !!
برین انفیکشن کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی میں انفیکشن ہے چھوٹی کو سر درد کی وجہ سے اسے نظر آنا بند ہو جاتا ہے بہت مشکل ٹائم چل رہا ہے مجھے واٹس ایپ پہ بہت سے ریڈرز نے میسج کیا ہے اور میں ریپلائے بھی کرتی رہی ہو ٹیوب پہ پوسٹ کرنے کا موقع ہی نہیں مل رہا تھا !!

ناول کمپلیٹ ہو گیا ہے میں نے اوکھا سوکھا لکھ لیا ہے اب مجھے بتاؤ آپ سب میں سے ای بک کون بنا کے دے سکتا ہے مجھے ؟؟
نمبر مینشن کر رہی ہوں کسی کو آتا ہو تو میسج کرنا تا کہ ایک ہی دفعہ اب ایک بک دوں سب کو جس نے بھی لینی ہوئی !!
03115659718

اور یوٹیوب پہ شاید نیکسٹ منتھ ہی پوسٹ کر پاؤں گی چھوٹی کا ٹریٹمنٹ چل رہا ہے ٹائم بلکل بھی نہیں ہوتا میرے پاس !!

آئی ہوپ آپ سب سمجھو گے جس طرح شروع سے میرا ساتھ دیا ہے ویسا ہی دو گے سب !!

بابائے !!

192 - 72

Fatima Rajpoot
Posted 1 month ago

اسلام و علیکم!!
ہممم کیسے ہیں سب ؟؟ کہاں سے سٹارٹ کروں سمجھ نہیں آ رہا دماغ ماؤف ہو چکا ہے مجھے لگتا ہے شاید میرا دماغ کام کرنا چھوڑ چکا ہے اور جب دماغ سن ہوتا ہے تو پورا وجود بے جان ہو جاتا ہے اس وقت میں بھی اسی طرح کی کنڈیشن میں ہوں عشقِ پریام کا ایک مختصر اور کیوٹ سا کردار تھا عائش ملک کے نام کا اور میں نے اسپیشلی مینشن کیا تھا یہ چھوٹا سا کردار میری لائف کا بہت بڑا اور اہم کردار ہے وہ واحد ایپیسوڈ تھی جس پہ میرے ملین ویوز آئے تھے لوگوں کے کومنٹس ان کے میسیجز پڑھتے پڑھتے مجھے رات ہو گئی تھی لیکن وہ ختم نہیں ہوئے تھے وہ چند لائنز میری تکلیف بیان کرنے کو ابھی بھی کم ہیں جو میں نے ابھی بھائی کو کھوتے وقت محسوس کی تھی
I believe that
کہ اللہ کی چیز ہے اس نے لے لی صبر کرو لیکن کچھ باتوں پہ صبر نہیں ہوتا میں نے اپنے گھر اپنی آنکھوں کے سامنے بہت سے لوگوں کو مرتے دیکھا ہے سب سے زیادہ اور میری اپنی فیملی ممبرز ہیں جنہیں میں نے کھویا ہے لیکن یہ جو چھوٹے بچوں کی موت ہوتی ہیں یہ مجھے روح تک بلانے پہ مجبور کر دیتی ہے عائش میرا بھائی نہیں میرا بیٹا تھا وہ دو سال کا ہونے والا تھا جب اچانک سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی بخار جھٹکے لگنا اور ایٹ دا اینڈ آکسیجن وہ سانسوں کو ترستا رہا تھا اور مجھے لگتا تھا میری سانسیں رکنے کو ہیں میں نے پہلی دفعہ جانا تھا کہ ہمارے علاؤہ بھی ہماری زندگی میں کوئی شخص اتان اہم ہوتا ہے اس کی نکلتی جان ہمیں بے جان کر دیتی ہے میں آج بھی اس ایک رات کی اذیت سے نہیں ابھری مما کے آپریٹ کے بعد میں نے اسے سنبھالا تھا دن رات اسے اپنے پاس اپنی سانسوں سے زیادہ قریب رکھا وہ دو سال اک ہونے والا تھا نیکسٹ ویک اس کی برتھ ڈے تھی اور وہ پہلی رات تھی جب وہ میرے پاس نہیں تھا میرا Headache اس رات اتنا بڑھ گیا تھا کہ میں میڈیسن لیتے وقت سے پہلے سو گئی تھی میری وہ پوری رات عجیب سے درد میں تڑپتے گزری تھی اور صبح فجر کے ٹائم وہ درد اذیت کے جہاں میں لپٹا جب میں نے اپنے عائش کو کفن میں لپٹا دیکھا تھا میں نے سونے سے پہلے اپنی درد کی شدت سے بند ہوتی ادھ کھلی آنکھوں سے اس کی کھلی آنکھوں کو دیکھا تھا اور پھر میری آنکھیں بند ہو گئیں اس کے بعد میں آج تک اس کی کھلی آنکھوں کو نہیں دیکھ پائی میری زندگی کا سب سے بڑا درد ہے یہ جو میں بھول نہیں سکتی میں چاہوں تو بھی نہیں اس کے بعد میری ایک ہی بہن ہے اس کی کنڈیشن بھی اس دن ایسی ہی تھی ٹائم بھی فجر کا تھا میں ایک پل کو ساکت رہ گئی تھی مجھے لگا میں عائش کو بھی کھو دوں گی اپنوں کو کھونا اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے صبر آتے آتے بھی ایک لمبا عرصہ گزر جاتا ہے اور اس بیچ ہم کس کس اذیت سے گزرتے ہیں کوئی بھی نہیں جان سکتا الحمدللہ میری بہن اب بہتر ہے ہم آج ہی ہاسپٹل سے گھر آئے اور اب میں فری ہو کہ پوسٹ کر رہی میری ٹک ٹاک فیملی مجھے آج بھی یاد ہے ان کی آئی ڈی ان کے نام مجھے یاد ہیں اور اس دن جب میں ہاسپٹل میں تھی میرا دل چاہا کاش سوشل میڈیا پہ ملنے والا لوگ ہمیں حقیقت میں بھی مل پاتے اس وقت میرا دل چاہ رہا تھا میں سب کو کال پہ لوں اور جی بھر کے رو لوں ایک لمبے عرصے سے میں نے رونا چھوڑ دیا ہے لیکن کبھی کبھی بے وجہ رونے لگ جاتی ہوں یہ کوئی ہمدردی گین کرنے کے لئے نہیں کہہ رہی اٹس ٹریو کہ مجھے آپ سب سے اٹیچ ہونے میں بہت کم وقت لگا ہے اور میری مائینڈ سے آپ لوگ ایک سیکنڈ کے لئے نہیں نکلے میں نے جب سب کے کومنٹس دیکھے تو میرا دل پر سکون ہو گیا تھا جس انسان کے پاس اتنی دعائیں کرنے والے مخلص لوگ ہو وہ بھلا کیوں ناامید ہو وہ کیوں پریشان ہو اس مشکل ٹائم میں میری فیملی فرینڈز کے ساتھ آپ سب میری ہمت تھے آپ لوگوں کی دعاؤں نے مجھے سنبھالا رکھا ۔۔۔پتہ نہیں وہ کون ہیں جو کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پہ سب دوغلے لوگ ہیں مجھے تو جو ملا کم از کم مخلص اور خلوص سے بھر پور ملا !!

اب آ جاتے ہیں عشقِ پریام کی طرف تو جو ایپی لکھی ہوئی ہے وہ میں انشاء اللہ پوری کوشش کروں گی شام تک اپلوڈ کر دوں ان دنوں میں تو میں نے ککھ بھی نہیں لکھا لکھ ہی نہیں سکتا بندہ !!خیر پوسٹ لمبی نہیں ہوئی لیکن مجھے لگ رہا ہے پتہ نہیں میں نے کتنا کچھ لکھ دیا ہے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے بس ایک دو اور ٹیسٹ ہے میری بہن کے جن کے لئے اب ہمیں راولپنڈی جانا پڑے گا اللہ کرے وہ بھی رپورٹس ٹھیک آئیں !!

تب تک کے لئے بابائے جب تک میرا دماغ اب مکمل بیدار نہیں ہو جاتا !!

276 - 170

Fatima Rajpoot
Posted 1 month ago

اسلام و علیکم ریڈرز!!!

کیسے ہو سب آئی ہوپ سب ٹھیک ہوں گے میرے پاس زیادہ ٹائم نہیں ہے یار مجھے تم سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے لائف میں فرسٹ ٹائم ایسا ہوا ہے کہ میں سوشل میڈیا پہ کسی سے اتنی اٹیچ ہو گئی ہو ہم سب ایموشنلی ایک دوسرے سے اٹیچ ہیں میری چھوٹی بہن نو سال کی ہے وہ اس کی طبیعت بہت خراب ہےآکسیجن لگا ہوا ہے کڈنی انفیکشن سویلنگ مجھے نہیں پتہ ڈاکٹرز اور کیا کہہ رہے ہیں مجھے بس اتنا پتہ ہے میری جان نکل رہی عائش کے بعد وہ اکلوتی فاطمہ کی خوشیوں کی وجہ ہے آئی نو جو لوگ میرا لکھا درد پڑھ کے رو دیتے ہیں وہ آج میرا درد بھی سمجھ رہے ہونگے فاطمہ کا دل آج سچ میں رکنے والا ہو گیا پلیز یار آپ سب دعا کرو وہ ٹھیک ہو جائے میں نے تو عائش پہ پھر بھی صبر کر لیا اس بار نہیں کر پاؤں !!!

Please pray for meh Cutie sister 🥺

239 - 115

Fatima Rajpoot
Posted 1 month ago

اسلام و علیکم ریڈرز!!!

کیا حال ہے سب کا کیسی رہی لاسٹ ون ایپی سوڈ آج کی ایپی اس سے بھی زیادہ دھماکے دار ہونے والی ہے !!!

بس اریام کا یہ لاسٹ سین ہے اس کے بعد اریان ویڈنگ سٹارٹ ہونے والی ہے !!!


ناول کے اینڈ پہ بہت سے کردار ہم سے رخصت لینے والے ہیں جسٹ لائک بومممم۔۔۔۔💥🔥

گیس کرو کون کون ہو گا لاسٹ کی فائیٹ بہت وہ والی ہونے والی ہے جس میں دل تیزی سے دھڑکیں گے !!

باقی میرے ایک ریڈر نے مجھے بڑا اچھا مشورہ دیا تھا کے آپ سیکنڈ ناول لکھنے کی بجائے شاہ فیملی کے سینز سیکنڈ سیزن میں لکھ لیں یہ بات دل کو لگی ہے تو انشاء اللہ یہ سیزن ختم ہوتے ہی ایک دو ہفتوں میں سیکنڈ سیزن شروع ہو جائے گا عشقِ پریام سے دہشتِ عشق کا دل دہلا دینے والا نیا اور انوکھا سفر بہت جلد شروع ہو گا !!

اور آپ سب نے تو دل ہی توڑ دیا یار کسی ایک نے بھی اس بھوری آنکھوں والی عورت کو نہیں پہچانا !!

خیر سیکنڈ سیزن میں اس کا بھی پتہ چل جائے گا اور ایم شیور کسی کا دماغ وہاں تک نہیں جانے والا !!

کل رات ایپی لیٹ ہو گئی تھی اس کے لئے معذرت میں اپلوڈ کر کے سو گئی تھی کوئی آئیڈیا نہیں کب اپلوڈ ہوئی ہو گی آج جلدی ہی اپلوڈ پہ لگا دی کیونکہ اب ماشاءاللہ سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جانا اسے پوسٹ ہونے میں !!

باقی یہ میری ایک ریڈر ہیں ان کا ناول اور چینل لنک شئیر کر رہی کائینڈلی انہیں سپورٹ کریں !!😻🥳

ملتے ہیں کل اریام کی ایک اور آگ لگانے دینے والی ہاٹ ایپی کے ساتھ ہاہاہا تب تک کے لئے بابائے !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😻
بابا آپ مما سے کتنا پیار کرتے ہیں کیوں بیٹا جی آپ یہ کیوں پوچھ رہی ہیں اوف اوو پاپا بتائیں تو سلار خاں نے اپنی جان سی پیاری بیٹی کی آنکھوں میں شرارت دیکھی پاپا آج کل مما ٹماٹر کی طرح بہت لال پیلی ہو رہی ہیں خیر ہے نہ


مجھے نیا بہن یا نیا بھائی دینے کی تیاری تو نہیں کی جا رہی نورالعین خاں(عینی) اپنے پاپا کو آنکھ ونک کرتی سٹپٹانے پر مجبور کر دیتی ہے نرمین بیگم تو اس کی بات پر جھینپ سی جاتی ہے اور اس کو ایک تھپڑ رسید کرتی ہیں عینی باز آ جاؤ۔۔۔۔


تم بہت شرارتی ہوتی جا رہی ہو اف و گلابو آئی مین مما جانی میں نے کیا ہی کیا ہے پاپا آپ بتائیں مما دن بدن پیاری ہوتی جا رہی ہیں یا نہیں۔۔ نا بیٹا جی کیوں مجھے گھر سے نکلوانا چاہتی ہو مجھے تو اپنی شرارتوں سے معاف رکھو عینی کھل کھلا کر ہنستی ہے وہ دونوں اس


کو ہنستے دیکھ دل ہی دل میں ماشاءاللہ کہتے ہیں ویسے مما پاپا یار نئے بہن یا بھائی والی آفر بری نہیں ہے شرم کرو اب ہم تمہیں اس عمر میں بھائی یا بہن دیں گے تو کیا ہوا۔۔ وہ ہنستی انہیں مزید چھیڑتی آہا ٹماٹر بڑے مزیدار پاپا کو ہے مما سے پیار آہا ٹماٹر بڑے مزیدار-----

youtube.com/@Mishiii_khan

78 - 18

Fatima Rajpoot
Posted 1 month ago

اپلوڈ پہ لگا دی ہے ایپی لگ بھگ ستائیس منٹ کی ایپی ہے آج کل نیٹ کا کتنا ایشو چل رہا ہے یہ تو سب کو پتہ ہے ایپس ڈاؤن جا رہے ہیں !!

انشاء اللہ جلدی ہی پوسٹ ہو جائے گی ایپی !!

75 - 12

Fatima Rajpoot
Posted 1 month ago

اسلام و علیکم ریڈرز!!

کیسے ہو سب یقیناً ایپی ویٹ ہو رہا ہو رہا ہو گا میں نے لکھی ہے لیکن شارٹ ہے آج موسم جتنا پیارا ہے اتنی ہی طبیعت عجیب ہے ابھی سو کے اٹھی ہوں اور سچ پوچھو تو لکھنے کا بالکل موڈ نہیں کیا کہتے ہو شارٹ ہی دے دوں یا کل لونگ ویسے ایپی کیوٹ اور فنی ہے فیملی ٹائم اریان فائیٹ فل مستی والی !!

130 - 35

Fatima Rajpoot
Posted 1 month ago

السلام و علیکم ریڈرز!!

کیسے ہو سب ناول اینڈ کی طرف جا رہا ہے مشن کے بعد اریام ویڈنگ پہ سیزن اینڈ ہو رہا ہے تو یہ ایپیسوڈز لکھنے میں کافی ٹائم لگ رہا ایک دو ایپیسوڈز کا ریسرچ ورک ہے جو میں ابھی کمپلیٹ کر کے فری ہوئی اس لئے ایپی کا ویٹ مت کیجئے گا گائز اگلی ایپی کل آئے گی !!!


سیکیورٹی مزید سخت کر دو آج کی میٹنگ کے بارے میں کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونی چاہئے "یہ منظر آفس روم کا تھا جہاں پاور چئیر پہ ایک عورت بیٹھی سخت لہجے میں گویا ہوئی تھی اندھیرے میں اس کا چہرہ واضح نہیں تھا کھڑکی سے آتی روشنی کی لکیر اس کی آنکھوں کو واضح کر رہی تھی گہری بھوری اور سرد بے تاثر آنکھیں اس کے سامنے ہی Ndrenghtea کا نیا کمانڈ آرون جان بیٹھا تھا"ڈونٹ وری میم آج کی میٹنگ بہت ہی خفیہ طریقے سے ارینج کی گئی جس میں مافیا ورلڈ کے بڑے بڑے لیڈرز کو مدعو کیا گیا ہے تا کہ سب ہی آنے والے حکمران کا نام جان سکیں "مقابل شخص کی بات سنتے اس عورت نے اپنے پیٹ پہ رکھا اس نے اپنے پورے وجود کو چادر سے چھپا رکھا تھا یہاں تک کے اس کا چہرہ بھی ماسک سے ڈھکا تھا صرف اس کی آنکھیں واضح تھیں اور وہ آنکھیں عشقِ پریام کی کہانی کی مضبوط کڑی تھیں "آہہہ پریام ملک!!سالار دایب خانزادہ بہت جلد آنے والا ہے وہ اپنے باپ کی موت کا انتقام لینے تمہیں تڑپا تڑپا کے مارنے کے لئے "اس کی نفرت میں زہر خند دھاڑ پہ مقابل بیٹھا شخص بے ڈھنگا سا قہقہہ لگا گیا "ہاہاہا بہت جلد!! اس کی موت ہمارے ڈیول کنگ کے ہاتھوں سے ہی لکھی ہے "وہ عورت چئیر سے اٹھتی کھڑکی کے پاس جا کھڑی ہوئی آرون جان بھی اٹھتا اس کے پیچھے جا کھڑا ہوا "دایب چاہے جتنا بھی برا انسان تھا اس نے مجھے بہت عزت دی تھی اس نے میرا ساتھ تب دیا جب میرے اپنوں نے مجھے در در بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیا مجھے سے میرا سب کچھ چھین لیا میں اکیلی تھی تب وہ دنیا کے لئے درندہ صفت شیطان میرے لئے فرشتہ بن کے آیا مجھے گلی کے کتوں کا نوالا بننے سے بچاتے عزت دی اپنا نام دیا اس کی موت یہاں یہاں آگ لگا گئی ہے جو اب پریام ملک کی موت سے ہی ٹھنڈی ہو گی "اپنے سینے پہ ہاتھ رکھتے وہ عورت اذیت سے چیخی آرون جان کی آنکھوں میں مدھم سی اذیت کی سرخائی گھلی کون تھی وہ عورت جسے دایب خانزادہ جیسے عیاش شخص نے عزت دی ؟؟؟


Guess karoo yar yeh aurat Kon ho giii ???

Zara pata toh chalay AP sb ka dmgh Kitna kam krtha haa!!!

کل ملتے ہیں اگلی دھماکے دار ایپیسوڈ کے ساتھ تب تک کے لئے بابائے!!

131 - 42

Fatima Rajpoot
Posted 2 months ago

السلام و علیکم ریڈرز!!

کیسے ہیں سب امید ہے ٹھیک ہونگے اور خیر خیریت سے ہو گے!!!

اتنے دن بوتل کی جن کی طرح غائب ہونے کی معذرت آپ سب کو اتنا انتظار کروایا اور انفارم بھی نہیں کر سکی !!

ایکچلی میرا سر درد ٹھیک نہیں ہو رہا میڈیسن سے کچھ دیر ریلیف ملتا ہے لیکن پھر وہی مما نے موبائل یوز کرنا سٹریکلی منع کیا ہوا ہاہاہاہا مما کو تو بس بہانا چاہئے اور الزام ڈال تو بے چارے موبائل کو !!!

کچھ فیور کی وجہ سے طبیعت بیزار تھی رہی سہی کسر اس سر درد نے پورا کر دی مجھے باہر جانے کی عادت نہیں ہے زیادہ لوگ اور زیادہ شور مجھے ڈسٹرب کرتا چھوٹا سا فیملی فنکشن تھا زیادہ بڑا نہیں لوگ بھی کم تھے بٹ مجھے یہ سب افیکٹ کرتا ہے اس لئے کوشش ہوتی کہ گھر سے باہر کم ہی نکلو (ہاہاہا ویسے اپن کے ساس سسر اس عادت سے بہت پریشان ہیں ) مما بابا کے اسرار پہ چلی گئی تو لیکن پھر واپس آنے تک میرے دماغ کے سارے سکریو ڈھیلے ہو گئے تھے سر درد کی وجہ سے میری آنکھیں الگ جلتی ہیں اور افف یہ گرمی کا زکام !!!

میں نے پہلے سوچا اپنی کسی کزن کو بلوا لیتی میں بولتی رہوں گی اور وہ ناول لکھتی رہے گی لیکن پھر اریام کے سینز سوچتے میں نے اس خیال کو دماغ سے آؤٹ کیا ان کے سینے لکھنے تو ویسے ہی آگ سے کھیلنے والا کام ہے لکھنا آگ بات ہوتی ہے اور بولنا الگ !!!

میں زیادہ موبائل یوز کرتی تو پھر سے سر درد بڑھ جاتا ہے اس لئے پوسٹ چھوٹی کرتے ہیں ایپی اپلوڈ پہ لگانی اور رات تک یا کل صبح اریام اسپیشل ایپیسوڈ آنے والی ہے !!!

لاسٹ ایپیسوڈز پہ ریسپونس بہت کم تھا میں نے ابھی کومنٹس چیک خیر جن سب نے اتنے پیار سے میرا حال چال پوچھا ان سب کو بہت سارا پیار ہاہاہاہا چھوٹے بچے ہوتے تو بندی پاری بھی کہہ لے لیکن چھوڑو یہ پاری واری کام اریان پریام پہ چھوڑ دوں ہاہاہا ان کے کیوٹ سے سینز ا رہے ہیں اور چھوٹا سا ٹوسٹ اس کے بعد شادی پھر فیملی اور پھر ایک خطرناک فائیٹ پہ ناول اینڈ جہاں پہ یہ سیزن اینڈ ہو گا نیکسٹ سیزن وہیں سے سٹارٹ ہونا ہے

بابائے یارا !!! بس ہو گئی ہے اب تو 🥺

172 - 35

Fatima Rajpoot
Posted 2 months ago

Assalam o Alikum!!!
کیا حال ہے سب کا ؟؟؟
سب سے پہلے تو تھینک یو سو مچ اتنی ساری دعائیں دینے کے لئے میں نے ابھی تک کچھ کومنٹس ہی ریڈ کئے اور آپ سب کی اتنی پیاری باتیں اور دعائیں پڑھتے موڈ خوشگوار ہو گیا ہے ایپی اپلوڈنگ پہ لگا دی ہے انشاء اللہ جلد ہی پوسٹ ہو جائے گی!!!

باقی ابھی سر درد شدید ہے زیادہ موبائل یوز نہیں کر رہی انشاء اللہ بعد میں پھر اچھے سے پوسٹ کروں گی ابھی کے لئے بابائے !!!

157 - 33

Fatima Rajpoot
Posted 2 months ago

Assalam o Alikum!!

Kesay ho sab???

Chutii milay gii apun koo jab tak yeh bemari Jan nhi chor detii !!!

ایپیسوڈ لکھی ہوتی تو کسی کو کہہ کہ پوسٹ کروا دیتی بٹ بالکل لکھی ہی نہیں ہے!!
🥺❤️

176 - 119