میں آسیہ سحر بنیادی طور پر افسانہ نگار ہوں طالب علمی کے دور میں ہی مختلف اخبارات میں کام کرنے کی وجہ سے جرنلزم کی فیلڈ میں داخل ہوگئی تھی انٹرویوز اور فیچر رائٹنگ میرے پسندیدہ شعبے رہے ہیں اس دوران افسانے بھی لکھتی رہی
پچھلے دس برسوں سے بچوں کے اسکول کورس ڈیزائن کررہی ہوں تا دم تحریر ایک سو اٹھائیس کتابیں لکھ چکی ہوں
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر میری ایک کتاب وجہ تخلیق کائنات کو قائداعظم رائٹرز گلڈ کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا
مائنڈ سائنسز کے کئی کورسز کرچکی ہوں سیلف ڈیولپمنٹ ٹریننگ حاصل کی نیز جاپانی روحانی طریقہ علاج "ریکی"
کے زریعے جسمانی بیماریوں کا علاج بھی کرتی ہوں.