Channel Avatar

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑 @UC2IvVhuNdFze0ui6f9RIKcg@youtube.com

2.9K subscribers - no pronouns :c

iqrar8169@gmail.com ‏رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ*🌷
☀ *حُسینی کیلنڈر* ☀

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

🌹 *أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ*

🌹 *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ*

*🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

🤲 *آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں*

💚 *آج کا دن ➖ جمعة المبارک*
🌙 *18 ربیع الثّانی 1445 ھجری*
☀ *03 نومبر 2023 عیسوی*
⭐ *20 کاتک 2080 بکرمی*

🌙 *آج 18 ماہِ ربیع الثّانی کادن نیک ہے*

🌺 جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ مقدس ہےکہ:
*جمعہ تمام دنوں کاسردار ہےاور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سےافضل ہے*

🪷 *گروپ/چینل العصر اسلامک سروس (ایڈمنز) کیطرف سےتمام مؤمنین ومؤمنات کو روزِ جمعہ مبارک ہو*

✋ *لبیک یاحسین علیہ السلام*
کہ میں وقت نکال کر دینی کتابوں کا مطالعہ کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 *القرآن الحکیم* 🌺
پارہ: 13 وَمَاۤ اُبَرِّی
سُورةُالرَّعْدُ 13(مکی)پارہ 13، رکوع 6 کل آیات 43
آیت 11

*لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَمِنۡ خَلۡفِہٖ یَحۡفَظُوۡنَہٗ مِنۡ اَمۡرِاللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَایُغَیِّرُ مَابِقَوۡمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوۡا مَابِاَنۡفُسِہِمۡ ؕ وَاِذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِقَوۡمٍ سُوۡٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَہٗ ۚ وَمَا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ وَّالٍ﴿۱۱﴾*

*اصلاح احوال کادوام نعمت سےربط*
*انسان کی حفاظت میں عمل کاکردار*
*فساداحوال کازوال نعمت سےربط*
۱۱۔ ہر شخص کے آگےاور پیچھے یکےبعد دیگرے آنےوالے پہرےدار ( فرشتے) مقرر ہیں جو بحکم خدا اسکی حفاظت کرتےہیں، اللّٰه تعالیٰ کسی قوم کاحال یقینا اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے اور جب اللّٰه تعالیٰ کسی قوم کو برےحال سےدوچار کرنےکا ارادہ کر لےتو اس کےٹلنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اللّٰه تعالیٰ کےسوا انکا کوئی مددگار ہوتا ہے۔

قارئین محترم!
فرشتوں کی ایک جماعت ہےجن کےذریعے انسان کی محافظت کا ذمہ اللّٰه تعالیٰ نےلیا ہےلیکن انسان کو اسکے اپنےاعمال وحرکات کےاثرات سے بچانے کاذمہ نہیں لیا۔
اس میں تو انسان کا اپنا عمل تقدیر ساز ہے۔

▪️ حالات میں تغیر کی دو صورتیں ممکن ہیں:
اصلاح احوال کیصورت میں دوام نعمت۔ اس صورت کےبارے میں یہ آیت ایک ضابطہ قائم کرتی ہےکہ جب تک اصلاح احوال موجود ہےاس صورت میں اللّٰه تعالیٰ کوئی تبدیلی نہیں لائےگا، جب تک لوگ خود تبدیلی نہ لائیں۔
فساد احوال کی صورت میں زوال نعمت۔
متعدد آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ظلم کا نتیجہ ہلاکت اور گناہوں کا نتیجہ ذلت و خواری ہے۔
تاہم یہ لطف خداوندی ہےکہ اس نتیجہ کو لازمی قرار نہیں دیا بلکہ بعض حالات میں در گزر فرماتا ہے:
*وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِظُلْمِہِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْہَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ*
(نحل: 61)
اگر اللّٰه لوگوں کا انکے ظلم پر مؤاخذہ فرماتاتو روئے زمین پر کوئی جاندار نہ چھوڑتا۔

🌺 مولا امام زین العابدین علیہ السّلام فرماتےہیں:
وہ گناہ جو نعمات کو تبدیل کر دیتےہیں وہ لوگوں پر ظلم اور اللّٰه تعالیٰ کی ناشکری اور ان نیک کاموں کاترک کرناہے جو انسان کےمعمولات میں شامل ہو چکے ہوتےہیں۔

قارئین محترم!
معقبات معقبہ کی جمع ہےاور من امراللّٰه میں من بمعنی باء ہےجس سےفرشتوں کی وہ جماعت مراد ہےجو یکےبعد دیگرے اللّٰه تعالیٰ کےحکم سےانسان کی حفاظت پر مامور ہے۔
یہ فرشتےانسان کے آگے پیچھے رہتےہیں دو دن میں اور دو رات میں یکےبعد دیگرے انکی ڈیوٹی تبدیل ہوتی رہتی ہےاور علی الصبح چاروں اکٹھے ہوتےہیں۔

🌺 امیرالمؤمنین امام علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام فرماتےہیں:
اللّٰه تعالیٰ نے ہر انسان کیساتھ کچھ فرشتےمقرر کر رکھےہیں جو ہلاکتوں سےاسکی حفاظت کرتےہیں ہاں البتہ جب قضاوقدر کاخاص وقت آ جائےتو پھر وہ درمیان سےہٹ جاتےہیں۔

🌺 ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام فرماتےہیں:
اس سےوہ محافظ فرشتےمراد ہیں جو انسان کو کنویں میں گرنے، یا اس پر دیوار کےگرنے یا کسی اور بلاومصیبت میں گرفتار ہونے سے حفاظت کرتےہیں۔
ہاں البتہ جب قضاء حتمی کاوقت آ جائےاور اللّٰه تعالیٰ اسےکسی مصیبت میں مبتلا کرنیکا فیصلہ کرلے تو وہ سامنے سےہٹ جاتےہیں۔

🌸 کعب سےروایت ہےکہ:
اگر اللّٰه تعالیٰ نےیہ محافظ مقرر نہ کیے ہوتےتو جنات تمہیں اچک کرلے جاتے۔

قارئین محترم!
الغرض یہ ملائکہ محافظین انسان کی دنیاوآخرت کی افتوں، بلاؤں اور ہلاکتوں سےحفاظت کرتےہیں،
روزمرہ کا مشاہدہ شاہد ہےکہ انسان ایک پیش آمدہ مصیبت اور ہلاکت سےبال بال بچ جاتا ہےاور دیکھنےوالے حیران ہوتےہیں کہ اس حادثہ سےبچنےکی کوئی امید نہ تھی یہ سب کچھ انہی خدائی پہریداروں کی نگہبانی کا نتیجہ ہے۔

🔘 *آیت کاپیغام*
1۔ اللّٰه تعالیٰ نےانسان کو آزاد نہیں چھوڑا۔

2۔ اللّٰه تعالیٰ انسان کی ناگہانی حوادث سےحفاظت فرماتاہے نہ ان حوادث سےجن کیلئے انسان خود زمین ہموار کرتاہے۔

3۔ مختلف قسم کےخطرات وحوادث انسان کو ہروقت گھیرےمیں لئے ہوتےہیں۔

4۔ جب اللّٰه تعالیٰ انسان کو کوئی نعمت عطا فرماتاہے تو اس وقت تک واپس نہیں کرتا جب تک وہ ناشکری نہ کرے۔

5۔ بخت ومال ودولت وغیرہ کیلئے فال ونجوم کو معیار نہ بنائیے تمہاری تقدیر تمہارے اپنےہاتھوں میں ہے۔

6۔ ارادہ الہٰی ہر ارادے سےبالاتر ہے۔

💖 *نسبت روزِ جمعہ*
آج کا دن *مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے*

💛 *آج کے دن کی نمازیں*

💠 *پہلی نماز*

قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 *دوسری نماز*

یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
*أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ*
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
*لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ*

💠 *تیسری نماز*

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔

💠 *نماز شبِ ہفتہ*

جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔
➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 *آج کے اذکار*
💥 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ*
💥 *یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ*
💥 *یَا نُورُ 256 مرتبہ*

💜 *عمل براٸے حاجات*

آج کے دن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔

🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام*

📚 *فقہ سے آگاہی*
بمطابق فتاویٰ مرجع جہان تشیع آیت اللّٰه العظمیٰ اعلم سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

💠 *مسافر کےروزوں کےاحکام*

*مسئلہ 1687*
اگر کوئی شخص مستحب روزےکی منت مانےلیکن اس کیلئےدن معین نہ کرےتو وہ شخص سفر میں ایسا منتی روزہ نہیں رکھ سکتا۔
لیکن اگر منت مانےکہ سفر کےدوران ایک مخصوص دن روزہ رکھےگا تو ضروری ہےکہ وہ روزہ سفر میں رکھےنیز اگر منت مانےکہ سفر میں ہو یا نہ ہو ایک مخصوص دن کاروزہ رکھےگا تو ضروری ہےکہ اگرچہ سفر میں ہو تب بھی اس دن کاروزہ رکھے۔

*مسئلہ 1688*
مسافر طلب حاجت کیلئے 3 دن مدینہ منورہ میں مستحب روزہ رکھ سکتاہے اور احتیاط لازم یہ ہےکہ وہ 3 دن بدھ، جمعرات اور جمعہ ہوں۔

*مسئلہ 1689*
کوئی شخص جسےیہ علم نہ ہوکہ مسافر کا روزہ رکھنا باطل ہے، اگر سفر میں روزہ رکھ لےاور دن ہی دن میں اسے حکم مسئلہ معلوم ہو جائےتو اسکا روزہ باطل ہے۔
لیکن اگر مغرب تک حکم معلوم نہ ہوتو اسکا روزہ صحیح ہے۔

*مسئلہ 1690*
اگر کوئی شخص یہ بھول جائےکہ وہ مسافر ہےیا یہ بھول جائےکہ مسافر کاروزہ باطل ہوتاہے اور سفر کےدوران روزہ رکھ لےتو احتیاط لازم کی بناپر اسکا روزہ باطل ہے۔

♣ *گھر سےناراض ہوکر جانیوالےکی واپسی*

سُورَہ وَالضُّحٰی کو 41 مرتبہ پڑھیں اور پھر اس سورہ کو ایک سفید کورےکاغذ پر لکھیں جب آیت 7
*وَوَجَدَکَ ضَآلًّا فَہَدٰی﴿۷﴾*
پر پہنچیں تو اس سے آگےگھر سےناراض ہوکر جانیوالے کانام لکھیں اور سورہ مکمل کرکے قرآن مجید میں رکھ دیں۔
ان شاءاللّٰه تعالیٰ وہ واپس آ جائیگا۔

📖 *آج کا فرمان*

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:

*جو شخص اپنی تھوک کو حقِ مسجد کی تعظیم کی خاطر نگل لےتو اللّٰه تعالیٰ اسکے اس تھوک کو اسکے بدن کی صحت قرار دیگا اور یہ اسکے جسم پر آنیوالی بلاؤں سے محفوظ رہنےکا ذریعہ بن جائیگا۔*

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

66 - 4

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے
جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟
اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔
(سورة الصف - 7)
‏اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں
(فاطر 28)
‏اور کسی برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی ہے۔
پھر بھی جو کوئی معاف کردے، اور اِصلاح سے کام لے
تو اُس کا ثواب اللہ نے ذمے لیا ہے
یقینا وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا
(سورۃ الشورٰی)
‏اور جان لو کہ بےشک تمھارے مال اور تمھاری اولاد آزمائش ہیں
(الانفال 28)
‏اے ایمان والو! یہود و نصاری کو دوست نہ بناؤ
وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔
(المائدہ 51)
‏اور (مسلمانو!) جس قدر طاقت اور گھوڑوں کی جتنی چھاؤنیاں تم سے بن پڑیں، ان سے مقابلے کے لیے تیار کرو، جن کے ذریعے تم اللہ کے دُشمن اور اپنے (موجودہ) دشمن پر بھی ہیبت طاری کرسکو، اور ان کے علاوہ دوسروں پر بھی جنھیں ابھی تم نہیں جانتے، (مگر) اللہ انہیں جانتا ہے۔
﴿سورۃ الانفال،۶۰﴾

864 - 4

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 6
اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا سَوَآءٌ عَلَیۡہِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَہُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ
ترجمہ:
بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے (٧) ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں، چاہےآپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائی وہ ایمان نہیں لائیں گے
‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 7
خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ وَ عَلٰی سَمۡعِہِمۡ ؕ وَ عَلٰۤی اَبۡصَارِہِمۡ غِشَاوَۃٌ ۫ وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ
‏ترجمہ:
اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے۔
‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 8
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ مَا ہُمۡ بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ترجمہ:
کچھ لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لے آئے، حالانکہ وہ (حقیقت میں) مومن نہیں ہیں
‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 9
یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ؕ
‏ترجمہ:
وہ اللہ کو اور ان لوگوں کو جو (واقعی) ایمان لاچکے ہیں دھوکا دیتے ہیں اور (حقیقت تو یہ ہے کہ) وہ اپنے سوا کسی اور کو دھوکا نہیں دے رہے لیکن انہیں اس بات کا احساس نہیں ہے ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 10
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ ۙ فَزَادَہُمُ اللّٰہُ مَرَضًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ ۬ۙ بِمَا کَانُوۡا یَکۡذِبُوۡنَ
‏ترجمہ:
ان کے دلوں میں روگ ہے چنانچہ اللہ نے ان کے روگ میں اور اضافہ کردیا ہے اور ان کے لئے دردناک سزا تیار ہے، کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے

650 - 0

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے
سورہ البقرۃ آیت نمبر 1
الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾
ترجمہ:
الم (١)
‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 2
ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۙ﴿۲﴾
ترجمہ:
یہ کتاب ایسی ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں (٢) یہ ہدایت ہے ان ڈر رکھنے والوں کے لئے (٣)
‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 3
الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَیۡبِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ۙ﴿۳﴾
ترجمہ
جو بےدیکھی چیزوں پر ایمان لاتے ہیں(٤)اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے (اللہ کی خوشنودی کے کاموں میں) خرچ کرتے ہیں۔
‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 4
وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَ ؕ﴿۴﴾
: ‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 5
اُولٰٓئِکَ عَلٰی ہُدًی مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ٭ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵﴾
ترجمہ:
یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے پروردگار کی طرف سے صحیح راستے پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔

902 - 7

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا
پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدت مقرر کر دی
اور ایک دوسری مدت اور بھی ہے
جو اس کے ہاں طے شدہ ہے
مگر تم لوگ ہو کہ شک میں پڑے ہوئے ہو
(سورۃ الانعام)
‏اور اللہ نے تم کو تمھاری ماؤں کے پیٹ سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے، اور تمھارے لیے کان، آنکھیں اور دل پیدا کیے، تاکہ تم شکر ادا کرو۔
(سورۃ النحل، ٧٨)
‏ایمان لانے والے تو وہ ہیں، جنھوں نے
اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانا ہے، پھر کسی شک میں نہیں پڑے
اور جنھوں نے
اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے۔
وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں۔
[سورة الحجرات - 15]
‏وہ اللہ ہی تو ہے، جس نے
اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے
تاکہ اسے ہر دوسرے دین پر غالب کردے
چاہے مشرک لوگوں کو یہ بات کتنی ناپسند ہو
(سورة التوبة - 33)
‏اور جو شخص (دُنیا میں) اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا تھا، اُس کے لیے (جنت میں) دو باغ ہوں گے۔
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
(سورۃ الرحمٰن)

734 - 9

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 133
کیا اس وقت تم خود موجود تھے جب یعقوب کی موت کا وقت آیا تھا۔ (٨٦) جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا تھا کہ تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے ؟

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 134
وہ ایک امت تھی جو گزر گئی، جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کا ہے اور جو کچھ تم نے کمایا وہ تمہارا ہے، اور تم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ وہ کیا عمل کرتے تھے۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 135
اور یہ(یہودی اور عیسائی مسلمانوں سے) کہتے ہیں کہ: تم یہودی یا عیسائی ہوجاؤ راہ راست پر آجاؤ گے۔کہہ دو کہ: نہیں بلکہ (ہم تو) ابراہیم کے دین کی پیروی کریں گےجو ٹھیک ٹھیک سیدھی راہ پر تھے،اور وہ ان لوگوں میں سے نہ تھےجو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتےہیں۔

‏ان سب نے کہا تھا کہ : ہم اسی ایک خدا کی عبادت کریں گے جو آپ کا معبود ہے اور آپ کے باپ دادوں ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کا معبود ہے۔ اور ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں


‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 137
اس کے بعد اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم ایمان لائے ہو تو یہ راہ راست پر آجائیں گے۔ اور اگر یہ منہ موڑ لیں تو درحقیقت وہ دشمنی میں پڑگئے ہیں۔ اب اللہ تمہاری حمایت میں عنقریب ان سے نمٹ لے گا، اور وہ ہر بات سننے والا، ہر بات جاننے والا ہے۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 138
صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبۡغَۃً ۫ وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾

(اے مسلمانو ! کہہ دو کہ) ہم پر تو اللہ نے اپنا رنگ چڑھا دیا ہے اور کون ہے جو اللہ سے بہتر رنگ چڑھائے ؟ اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔ (٨٧)

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 139
کہہ دو کہ : کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں حجت کرتے ہو ؟ حالانکہ وہ ہمارا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار (یہ) اور (بات ہے کہ) ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں، اور تمہارے عمل تمہارے لیے۔ اور ہم نے تو اپنی بندگی اسی کے لیے خالص کرلی ہے۔

978 - 6

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 127
اور اس وقت کا تصور کرو جب ابراہیم بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے(٨٣)اور اسماعیل بھی (ان کے ساتھ شریک تھے،اور دونوں یہ کہتے جاتے تھے کہ)اے ہمارے پروردگار ! ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما لے۔بیشک تو اور صرف تو ہی، ہر ایک کی سننے والا،ہر ایک کو جاننے والا ہے۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 129
اور ہمارے پروردگار ! ان میں ایک ایسا رسول بھی بھیجنا جو انہی میں سے ہو، جو ان کے سامنے تیری آیتوں کی تلاوت کرے، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے، اور ان کو پاکیزہ بنائے۔ (٨٤) بیشک تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 130
اور کون ہے جو ابراہیم کے طریقے سے انحراف کرے ؟ سوائے اس شخص کے جو خود اپنے آپ کو حماقت میں مبتلا کرچکا ہو۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے دنیا میں انہیں (اپنے لیے) چن لیا تھا، اور آخرت میں ان کا شمار صالحین میں ہوگا۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 131
اِذۡ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗۤ اَسۡلِمۡ ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾

جب ان کے پروردگار نے ان سے کہا کہ : سر تسلیم خم کردو ! (٨٥) تو وہ (فورا) بولے : میں نے رب العالمین کے (ہر حکم کے) آگے سر جھکا دیا۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 132
اور اسی بات کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی، اور یعقوب نے بھی (اپنے بیٹوں کو) کہ : اے میرے بیٹو ! اللہ نے یہ دین تمہارے لیے منتخب فرما لیا ہے، لہذا تمہیں موت بھی آئے تو اس حالت میں آئے کہ تم مسلم ہو۔

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 133
کیا اس وقت تم خود موجود تھے جب یعقوب کی موت کا وقت آیا تھا۔ (٨٦) جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا تھا کہ تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے ؟

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 134
وہ ایک امت تھی جو گزر گئی، جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کا ہے اور جو کچھ تم نے کمایا وہ تمہارا ہے، اور تم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ وہ کیا عمل کرتے تھے۔

‏ان سب نے کہا تھا کہ : ہم اسی ایک خدا کی عبادت کریں گے جو آپ کا معبود ہے اور آپ کے باپ دادوں ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کا معبود ہے۔ اور ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں۔

608 - 2

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏اور تمھارے پروردگار نے کہا ہے
مجھے پکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا
بےشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں
وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔
( سورۃ غافر)

‏یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔
﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾

‏کہہ دو کہ
اللہ نے ہمارے مقدر میں جو تکلیف لکھ دی ہے
ہمیں اس کے سوا کوئی اور تکلیف ہرگز نہیں پہنچ سکتی
وہ ہمارا رکھوالا ہے، اور اللہ ہی پر مؤمنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے
(سورۃ التوبۃ)

‏اے میری قوم !
اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی مانگو
پھر اس کی طرف رجوع کرو
وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارشیں برسائے گا
تمھاری موجودہ قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا
اور مجرم بن کر منہ نہ موڑو
(سورة هود - 52)

‏"ہمیں تو اپنے رب سے اُس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہوگا."

سورۃ الدھر: 10


‏کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک !
تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے
اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے
تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔
﴿سورۃ آل عمران، ۲۶﴾

‏اور جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا
تو اس کو بڑی تنگ زندگی ملے گی
اور قیامت کے دن ہم اُسے اندھا کرکے اُٹھائیں گے
(سورۃ طہ)

‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 95
وَ لَنۡ یَّتَمَنَّوۡہُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۹۵﴾
اور (ہم بتائے دیتے ہیں کہ) انہوں نے اپنے جو کرتوت آگے بھیج رکھے ہیں، ان کی وجہ سے یہ کبھی ایسی تمنا نہیں کریں گے۔ (٦٤) اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔


‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 94
قُلۡ اِنۡ کَانَتۡ لَکُمُ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ عِنۡدَ اللّٰہِ خَالِصَۃً مِّنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۹۴﴾


‏سورہ البقرۃ آیت نمبر 94
آپ (ان سے) کہیے کہ : اگر اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر تمام انسانوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے (جیسا کہ تمہارا کہنا ہے) تو موت کی تمنا تو کر کے دکھاؤ، اگر واقعی سچے ہو۔

997 - 6

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*

شبِ جمعہ 💔
شبِ انتظار 😭
شبِ بندگی 🙏🏻
شبِ دُعا 🤲🏻
شبِ توسل ✋🏻
شبِ استغفار 🙏🏻
التماسِ دُعا ۔🤲🏻
برائے تعجیل ظہور اِمام الزمان عج 😭

🌹 *شــبِ جـــمـــعــــه* 🌹
✍🏻 *بــنام امــام الــقائــم 🍁*

*مرحومین آج رات آپکے تحائف کی منتظر ہیں*🕯️


*فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
شبِ جمعہ دعا و نماز میں گزارو، شبِ جمعہ میں اللہ تعالٰی مومنین کی عزت بڑھانے کے لئے ملائکہ کو آسمانِ اول پر بھیجتا ہے کہ وہ ان کی نیکیوں میں اضافہ کریں اور ان کے گناہ مٹا ڈالیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی رحیم و کریم ہےاور اس کی عنائتیں اور عطائیں وسیع ہیں۔
✍🏻 *بــنام امــام الــقائــم 🍁*

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
جمعرات کی عصرکو ملائکہ آسمان سے اترتے ہیں. ان کے ہاتھوں میں سونے کا قلم اور چاندی کا کاغذ ہوتا ھے،وہ اس میں جمعرات کی عصر سے روزِ جمعہ کے آخر تک مُحمدِِوآلِ مُحَمَّد ص پر بھیجے گئے درود کے سوا کچھ اور درج نہیں کرتے۔

1.1K - 6

𝐈𝐐𝐑𝐀𝐑 𝐇𝐔𝐒𝐒𝐀𝐈𝐍 𝐊𝐇𝐔𝐇𝐀𝐖𝐀𝐑
Posted 1 year ago

‏انسان کوئی لفظ زبان سے نکال نہیں پاتا
مگر اُس پر ایک نگراں مقرّر ہوتا ہے
ہر وقت (لکھنے کے لئے) تیار!
اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔
(اے انسان!) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا۔
﴿سورۃ ق، ۱۸-۱۹﴾

‏کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک !
تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے
اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے
تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔
﴿سورۃ آل عمران، ۲۶﴾

‏بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟

أَفَمَنْ يَمْشِي مُكِبًّا عَلَىٰ وَجْهِهِ أَهْدَىٰ أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

سُورَةُ المُلۡكِ - 22


‏وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ ۚ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ

سُورَةُ الأَنفَالِ - 30

‏اور (اے محمدﷺ اس وقت کو یاد کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید کر دیں یا جان سے مار ڈالیں یا (وطن سے) نکال دیں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) خدا چال چل رہا تھا۔ اور خدا سب سے بہتر چال چلنے والا ہے

سُورَةُ الأَنفَالِ - 30


‏اور بےشک خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے

وَإِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ

سُورَةُ مَرۡيَمَ - 36

‏يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا

سُورَةُ الأَحۡزَابِ - 71

‏وہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک بڑی مراد پائے گا

سُورَةُ الأَحۡزَابِ - 71

‏یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا

إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

سُورَةُ آلِ عِمۡرَانَ - 175

855 - 1