in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
*🌐اچھی کتابيں اور اچھے دوست زندگی بدل دیتے ہیں ،*
*جبکہ اگر ہمسفر اچھا ہو اور احکامِ خدا کا پابند ہو تو تقدیر بدل جاتی ہے۔*
*اے رب کائنات۔۔۔۔!! سب کی خواہش کے مطابق نیک ہمسفر عطا فرما۔آمین یارب العالمین🤍*
5 - 0
*عربی کا ایک مختصر مگر پر اثر جملہ*
لاعجب علی عراء النساء وضيق ملابسهن،
بل العجب أنهن خرجن من بيوت فيها رجال
تعجب اس بات پر نہیں کہ عورتوں کے کپڑے تنگ ہو گئے ہیں اور وہ برہنہ ہوتی جا رہی ہیں بلکہ تعجب اس بات پر ہے کہ وہ ان گھروں سے نکلتی ہیں جن گھروں میں مرد ہوتے ہیں ۔
اَلرِّجَالُ قَوَّامُوۡنَ عَلَى النِّسَآءِ
"مرد عورتوں پر حاکم/نگران ہیں....!!
(سورة النساء 34)
1 - 0
یقین رکھیں کہ آپ بیکار پیدا نہیں ہوئے، آپ کی زندگی معنی رکھتی ہے، اور آپ جان لیں گے کہ کیسے جینا ہے۔
4 - 0
"اللَّه کے لطف و کرم کی قدر کرو، کہ کِس طرح وہ تمہیں بچانا چاہتا ہے؛
وہ تمہیں نافرمانیوں سے منع کرکے، خود تمہیں بچانا چاہتا ہے؛
اُس نے نیکیوں کا حکم دے کر، خود تم پر احسان کیا ہے؛
ورنہ اُسے تمہاری نیکیوں کی کوئی ضرورت نہیں!"
امام ابن القيم رحمه الله
(بدائع الفوائد : 231/3)
4 - 0
*نکاح کو عام کرنے کے لیے چند اہم اقدامات کیے جا سکتے ہیں:*
1. سادگی کو فروغ دینا: اسلامی تعلیمات کے مطابق نکاح کو سادہ اور آسان بنایا جائے۔ فضول رسم و رواج، مہنگے مہر، اور دکھاوے سے گریز کیا جائے تاکہ ہر طبقے کے افراد اس عبادت کو ادا کر سکیں۔
2. شعور و آگاہی پیدا کرنا: علما، مساجد، اور تعلیمی ادارے نکاح کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں۔ نکاح کو نوجوانوں کی زندگی میں استحکام کا ذریعہ قرار دے کر اس کی روحانی و سماجی فوائد پر زور دیا جائے۔
3. نوجوانوں کی حوصلہ افزائی: نکاح میں تاخیر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور والدین کو تربیت دی جائے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے جلد اور مناسب رشتے تلاش کریں۔
4. معاشرتی مدد کا نظام: کمزور اور ضرورت مند طبقے کے لیے نکاح کو آسان بنانے کے لیے امدادی فنڈز اور کمیونٹی سپورٹ پروگرام متعارف کروائے جائیں۔
5. میڈیا کا کردار: میڈیا پر نکاح کے اسلامی اصولوں کو اجاگر کیا جائے، اور ایسے مواد نشر کیے جائیں جو نکاح کے مثبت اثرات کو دکھائیں۔
یہ اقدامات نکاح کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی معاشرتی اقدار کو بھی مضبوط بنائیں گے۔
2 - 0
*چاہے زندگی میں کتنی بھی آزمائشیں ہوں ،مگر جو مومن ہوتا ہے وہ مطمئن ہوتا ہے،کیونکہ اسے اپنے " اللہ" پر توکل ہوتا ہے. وہ جانتا ہے " اللہ "میرے ساتھ ہے۔۔*
3 - 0
عقل کی کروڑوں دلیلیں اللّٰہ سے ایک گُناہ بھى معاف نہیں کرا سکتیں،
لیکن ندامت کا ایک آنسو ممکن ہے زندگی بھر کے گُناہ معاف کرا دے۔
2 - 0
ڈراتے ہیں غفلت میں پڑے انسان ہمیں باطل کی قید و بند سے
علم نہیں انہیں باطل کی قید و بند میں مومن چمک اٹھتا ہے مثلِ شہاب
1 - 0
إذا كانت النساء يعتقدن أن رجال مجتمعنا سيئون، فعليهن أن يربين أبناءهن تربية حسنة كأمهات.
وإذا كان الرجال يعتقدون أن نساء مجتمعنا سيئات، فعليهم أن يربوا بناتهم تربية حسنة كآباء.
اگر عورتوں کو لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مرد برے ہیں، تو انھیں چاہیے کہ وہ بطورِ ماں اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں،
اور اگر مردوں کو لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے کی عورتیں بری ہیں، تو انھیں چاہیے کہ وہ بطورِ باپ اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کریں
1 - 0
⏳🏆⏳
🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠🌹🖋
👈 حرام عشق کا مقدر ذلت ہی ہوتی ہے __!!
عجیب شام تھی میں گھر کے باہر بٹھ کر سگریٹ پر سگریٹ جلا رہا تھا اور پی رہا تھا ۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا میں کیا کروں ۔۔
شادی کی پہلی رات ہی اس نے مجھے کہا تھا کہ مجھے ہاتھ مت لگانا میں کسی اور سے محبت کرتی ہوں ۔ تم کچھ بھی کر لو میری محبت نہ حاصل کر پاؤگے۔۔
اس کے انکھوں میں آنسو تھے۔
میں اٹھا اور وضو کیا اور نماز کے لئے چلا گیا۔ اور اپنے اللہ سے ذکر کیا۔ یہ کیسا امتحاں ہے۔۔۔ مجھے ڈر تھا۔۔ اگر یہ صبح گھر گئی اور واپس نہ آئی تو میری عزت کا کیا ہوگا ۔۔۔ یہ گھر میں یہ ہی نہ کہہ دے کہ یہ نامرد ہے۔
اک بار تو سوچا کے زبردستی کرتا ہوں ، گناہ نہیں میرے نکاح میں ہے، مگر دل نہیں مانا ، میں نے اس سے بات کرنا چاہا ، مگر دل نہیں مانا میرا ، کہ میں اس کی منت کروں، میں سوگیا ، اگر اسے کسی اور سے محبت تھی تو نکاح کے لئے ہاں ہی نہ کرتی یا مجھے ہی بتا دیتی میں اس سے رشتہ ختم کر دیتا ۔ میری زندگی برباد تو نہ ہوتی ۔ میں شادی پر ساری جمع پونجی لگا چکا تھا۔
صبح وہ اپنے گھر چلی گئی کوئی بات نہیں ہوئی۔ 3 دن تک کوئی ہلچل نہیں ہوئی ۔ 3 دن بعد اس کی ماں کا کال آیا تو میں لینے چلا گیا ۔ میں نے وہاں بھی کوئی بات نہیں کی ۔ وہ رات کو فون پر کسی سے باتیں کرتی تھی ۔۔۔ میں نے پوچھا تک نہیں ، میں نے اس سارے وقت میں بس اک بار پوچھا تھا کہ طلاق چاہیئے۔۔؟ اس نے کہ نہیں۔۔۔۔
اس کا فون پر جو عشق تھا اس سے مجھے کوئی مطلب نہیں تھا ۔۔۔ 7 ماہ ایسے ہی گزر گئے۔ اک دن اس نے پوچھا کہ اک بات پوچھوں میں نے کہا پوچھ لو ، اس نے کہا کیا اپ کو مجھے دیکھ کر سیکس کی طلب نہیں ہوتی ۔ میں نے کہا ۔۔۔۔ جب 25 سال کنڑول رکھا ۔۔۔ تو تجھے کیا لگتا ۔اب نہیں رکھ سکتا ۔۔۔
مگر آج بات کچھ اور تھی ، میرے دوست نے مجھ سے کہا کے تمہاری بیوی کسی اور مرد کے ساتھ کسی ہوٹل میں بیٹھی تھی۔ مجھے آج اس پر غصہ آ رہا تھا۔ میں نے اس کی عزت رکھی اس نے میری عزت نہ رکھی۔۔۔
میں نے آخری سگریٹ پیا ، اور گھر کی طرف چل دیا ، اس کو آواز دی ، اور اک ایسا زور دار تھپڑ مارا کے میرے انگلیاں اس کے گال پر چھپ گئی۔ اس کو کہا اب تم اپنے گھر جاؤ ، اور اج سے میری طرف سے آزاد ہو۔ طلاق چاہیئے ہو تو بول دینا۔ مگر میرے ساتھ میرے گھر میں نہیں رہ سکتی۔
وہ عورت آج بھی اپنے گھر پر ہے۔ طلاق نہیں مانگی اس نے۔ جس کے عشق میں وہ پاگل تھی اس نے اس کو اپنایا ہی نہیں۔ نام تو بہت دور کی بات ہے ، وہ اک دن روتی ہوئے فون آیا تھا کہ مجھے اپنے نام سے محروم نہ کرنا بس ۔۔۔۔ اک آخری خواہش اس کے بعد مجھے دو سال لگے خود کو نارمل انسان بنانے میں عورت پر یقین کرنے میں کے ہر عورت اک جیسی نہیں ہوتی۔
اب میرے 3 بچے ہیں اب میری بیوی بہت ہی نیک نکلی۔ پتا نہیں وہ اک سال جو میں نے حوصلے سے گزارا اس کی وجہ سے کہ میں اب تھوڑی سی بھی ہمدردی کو بہت بڑی بات سمجھنے لگا تھا ۔۔۔ اس کو مجھے سے عشق ہے اور بے انتہا۔۔۔۔
اک وہ عورت اک یہ عورت ۔۔۔۔ میں تو وہی تھا وہی ہوں ۔۔۔۔
پہلے والی اب پاگل ہو چکی ہے ۔۔۔ میرا نام لکھ لکھ کر چومتی رہتی ہے ۔۔۔۔۔
لوگ اب بھی کہتے ہیں میں ظالم ہوں اس پر ظلم اتنے کیے کہ وہ پاگل ہو گئی ۔۔۔۔۔ اب میں کیا کہوں لوگوں سے۔۔۔۔حرام عشق کا مقدر ذلت ہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔
1 - 0
ASSALAMU ALAYKUM W, W,
This Official Channel of Jamia Maimuna Lil Banat Purab Kamalpur, ward no 09, Supaul, Bihar .
FOUNDER AND DIRECTOR.
Respected Mufti Hashmatullah Sahab Qasmi .
All his Speeches, shorts clip & more official updates will be Uploaded here. in sha Allah
السلام علیکم ورحمت الله وبركاته !
جامعہ میمونہ للبنات ہندوستان کا ایک دینی ادارہ ہے یہ ادارہ بہار ضلع سوپول کے ایک قصبہ پورب کمل پور ( دین بندھی بنچایت) میں واقع ہے : اس ادارے میں دینی تعلیم ، اور اسکولی تعلیم بھی الحمداللہ جاری ہے :
تقاریر وبچیوں کے پروگرام و دیگر اصلاحی و معاشرتی اقوال ڈالی جاۓ گی اس یوٹیوب چینل پر
حضرت اقدس مولانا و مفتی حشمت الله صاحب قاسمی
بانی و مہتمم جامعہ میمونہ للبنات پورب کمل پور سپول بہار
واستاد حدیث وتفسیر دارالعلوم اکواڑہ بھاونگر گجرات
کے مواعظہ حسنہ ومشائخ عظام کے ملفوظات و مسائلِ دینیہ
© COPYRIGHT NOTICE We Don't Allow Others to upload our content.(Audio/Video) please Do Not Re-upload without prior permission.