Channel Avatar

Mohsin Bhatti @UC1mT8MKi7O1C6SQc2zS4i4A@youtube.com

847K subscribers - no pronouns :c

Welcome to Mohsin Bhatti official Youtube channel My vision


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Mohsin Bhatti
Posted 5 days ago

"اسلام 360" دین اسلام کے بارے میں دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مفید اور سب سے زیادہ مقبول ترین ایپ ہے
گزشتہ دنوں اس کے فاؤنڈر زاہد حسین چھیپا صاحب جب لاہور تشریف لائے تو انہیں مل کر ایمان تازہ ہو گیا، بہت ہی نیک لیکن منکسر المزاج اور خوشبودار شخصیت ہیں 😍
میں خود بہت عرصے سے یہ ایپ استعمال کر رہا ہوں، میری چونکہ ٹریولنگ بہت زیادہ ہے نئے نئے شہر اور ممالک میں آنا جانا لگا رہتا ہے تو اس ایپ کی وجہ سے مجھے اس شہر میں نمازوں کے اوقات، قبلہ کی سمت، زوال کا ٹائم اور قرآن پاک کی تلاوت میں بہت آسانی ہو جاتی تھی، اور جن لوگوں نے یہ ایپ بنائی ان کیلئے دل سے بڑی دعائیں بھی نکلا کرتی تھیں لیکن میں اس ایپ کو بہت زیادہ Explore نہیں کر پایا تھا، یہ تو بھلا ہو ہمارے دوست گل نوخیز اختر صاحب کا جن کی وجہ سے زاہد چھیپا صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور پتہ چلا کہ اس ایپ کو 176 ممالک میں مقیم 3 کروڑ 11 لاکھ سے زائد مسلمان اب تک ڈاؤنلوڈ کر کے مستفید ہو رہے ہیں، صرف پچھلے 5 سالوں میں 4 ارب 60 کروڑ منٹ تو اس ایپ کے ذریعے قرآن پاک پڑھا گیا ہے، اور ان منٹس کو اگر ہم ایک دن کے کل منٹس 1442 سے تقسیم کریں تو یہ 9 ہزار سال قرآن پاک پڑھنے کے برابر ہے، 34 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم اس میں موجود ہیں، مقبول ترین 14 تفاسیر اس ایپ میں موجود ہیں، 78000 سے زائد احادیث بھی موجود ہیں، 16 سے زائد خوش الحان قاری صاحبان کی آواز میں تلاوت موجود ہیں، کسی بھی آیت، یا لفظ کا ماخذ، ترجمہ، تلفظ یا تفسیر دیکھنا چاہیں تو وہ بھی موجود ہے، کسی بھی شرعی مسئلے کے بارے میں قرآن اور احادیث کے احکامات جاننا چاہیں تو وہ بھی اس میں آپ با آسانی لکھ کر یا بول کر یعنی وائس سرچ کے ذریعے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں، دنیا کے 2 لاکھ ستر ہزار سے زیادہ مقامات کے نمازوں کے اوقات اور قبلہ کی سمت سمیت بہت سے قیمتی خزانے اس ایپ میں موجود ہیں
آپ میں سے جو لوگ ابھی تک اس ایپ سے محروم ہیں انکی سہولت کیلئے میں اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں سسٹمز کے لنک بھی یہاں شیئر کر رہا ہوں کہ اگر کوئی میری وجہ سے یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے جب جب بھی مستفید ہوتا ہے تو مجھے بھی نہ صرف اس دنیا میں بلکہ اگلے جہان میں بھی ثواب ملتا رہے گا جبکہ اس ایپ کے بنانیوالے زاہد حسین چھیپا صاحب تو پہلے ہی جنت میں اپنی جگہ پکی کروا چکے ہیں 😍

linktr.ee/islam360app

یہ لنک کمنٹس میں ڈال دیا ہے تاکہ آپ اسے دبائیں تو ڈائریکٹ یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

860 - 27

Mohsin Bhatti
Posted 1 month ago

یہ عامر ہے جس نے اپنے حالات بدلنے کا فیصلہ کیا اور پنجاب کے ایک شہر سے ایک انجانی منزل کی طرف چل پڑا ۔رضوان پہنچتا ہے موریطانیہ اور اس کی ا گلی منزل سپین تھی لیکن درمیان میں سمندر تھا اور ڈنکی کا سفر تھا آگے سمندر اور پیچھے تین بیٹیان تھیں بیٹیوں کی محبت غالب آگئ اور رضوان ڈنکی کا فیصلہ ترک کر دیا ۔رضوان نے مجبورا موریطانیہ میں قیام کیا اور یہ قیام بڑھتا گیا۔رضوان کو مقامی لوگوں کے رویے نے بہت متاثر کیا ۔رضوان نے عارضی طور پر موریطانیہ میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔کام کے لیے پیسے چاہیں تھے جوکہ رضوان کے پاس نہیں تھے ۔رضوان نے کھینچ تان کے 40 ہزار پاکستانی روپوں کا انتظام کیا ۔ہول سیل مارکیٹ سے کچھ موبائل اسیسریز،بیوٹی کریمیں وغیرہ لیں اور ڈور ٹو ڈور بیچنی شروع کر دیں۔صرف چند ہفتوں میں رضوان کی ماہانہ آمدنی تین لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔اب رضوان سپین جانے کا ارادہ ترک کر چکا ہے۔اور موریطانیہ میں ہی مستقل قیام کا ارادہ رکھتا ہے۔عربی سیکھ رہا ہے۔دکان کے لیے جگہ دیکھ رہا ہے۔

رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ مسلمان اتنے اچھے بھی ہوسکتے ہیں۔ہر گھر اسے بطور مہمان عزت دیتا ہے۔قہوہ یا کھانا پیش کرتا ہے ۔اس سے چیزیں بھی خریدتا ہے اسے دعائیں بھی دیتا ہے کہ انہیں اپنے گھر کی دہلیز پر اعلی پروڈکٹس مل گئیں۔

موریطانیہ پاکستانی پروڈکٹس میں منافع ناقابل یقین حد تک ہے جو سننے میں سفید جھوٹ لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔پاکستان میں گولڈن پرل کریم کی تھوک قیمت 275 روپے جو کہ وہاں ہول سیل والے 700 روپے کی بیچتے ہیں۔اور پھر یہ ڈور ٹو ڈور جا کر 1800 سے 2000 روپے کی بیچتے ہیں۔اسی تناسب سے دیگر چیزوں میں منافع ہے ۔محنتی نوجوان صرف آٹھ گھنٹے معتدل موسم میں کام کرکے 3 سے 4 لاکھ روپے کما لیتے ہیں۔سستا ملک ہونے کی وجہ سے آپکے رہنے ،کھانے پینے کے اخراجات کم ہیں۔بچت زیادہ ہو جاتی ہے۔موریطانیہ میں آج کل موسم 23 سے 32 سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔ایسا نوجوان جس کے پاس وہاں پہنچنے کے بعد صرف ایک لاکھ روپیہ ہے ۔وہ محنتی اور ایماندار ہے ۔وہ بہترین زندگی گزارتا ہے خود بھی اچھا کھاتا ہے ۔گھر والوں کو بھی بھیجتا ہے۔یہ بھی بتاتا چلوں کہ کچھ پاکستانی نوجوان مردانہ طاقت کا فیک تیل خود بنا کر بیچتے ہیں اور 20 ہزار کی دیہاڑی چار گھنٹے میں لگا کر واپس آ جاتے ہیں۔یہ بھولی قومیں ہیں جو آسانی سے آپکی بات مان جاتی ہیں۔یقینا یہ ایک برا فعل ہے۔ اور اس کی مذمت کی جانی چاپیے ۔موریطانیہ میں سیکس میڈیسن بہت بکتی ہیں بلکہ ساری دنیا کے مردوں کا ایک ہی جیسا مسئلہ ہوتا ہے اور اس میڈیسن کے وہ منہ۔مانگے پیسے دینے سے نہیں ہچکچاتے ۔آپ صرف افریقہ میں صرف سلاجیت بیچ لیں تو آپ کو کوئ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مجھے اپنے ہر کام کے بارے میں پوچھیں گے کہ کیا آپ خود یہ کام کرتے ہیں ۔تو کیا میں اکیلا ایک ہزار کاروبار کر سکتا ہوں۔

جن کے پاس 20 لاکھ روپے کی انوسٹمنٹ ہے وہ اپنی دکان میں بیٹھ کر تین سے چار لاکھ کما سکتے ہیں اور اس وقت لوگ کما رہے ہیں۔یہ ہوائ باتیں نہیں ہیں بلکہ زمینی حقائق ہیں ۔آپ لوگ کہتے ہیں وہ غریب ملک ہے۔کونسے ملک میں آپ اتنی کم انوسٹمنٹ میں اتنے پیسے کماتے ہیں اور ایک سال میں دو تین برانچز کھول لیتے ہیں ۔موریطانیہ کا ایک روپیہ ہمارے سات روپے کے برابر ہے۔کیا کوئ بھینپورے کا پورا ملک غریب ہوتا ہے۔یقیننا نہیں۔یہ بات سمجھانا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

موریطانیہ میں دو پارٹنرز ملکر صرف 2 ہزار ڈالر یعنی تقریبا ساڑھے پانچ لالھ روپے میں کمپنی کھول کر اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ سالانہ ریزیڈنٹ کارڈ یا اقامہ کی فیس صرف 15 ہزار روپے سالانہ ہے۔جبکہ سعودی عرب یہ فیس 7 لاکھ روپے سالانہ ہے۔عمان میں کم ازکم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔

آپ میں سے جو افراد موریطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے لائیو بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔وہ ضرور رابطہ کریں۔تاکہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔آپکے شکوک شبہات دور ہوں ۔

اتنا واضح طور بتانے کے بعد بس ایک ہی کمی رہ جاتی ہے کہ آپ زبر دستی جہاز میں بٹھا کر بھیج دیا جائے ۔۔۔۔

عامر اس وقت موریطانیہ میں قانونی طور پر موجود ہے ۔ورک ویزہ پر کام کر رہا ہے۔زیر نظر تصویر میں اس کا چہرہ چھپا دیا گیا ہے ۔وہ موریطانیہ کے دارلحکومت کے ساحل پر ہے
Courtesy: Rehan Baqir 🌹🌹🌹

452 - 40

Mohsin Bhatti
Posted 1 month ago

مدافعت میں بہتری ...

بلڈ شوگر میں بہتری ...

پھیپھڑوں کی صحت میں بہتری ...

کینسر سے بچاؤ میں مددگار ...

کیل مہاسوں سے چھٹکارا ...

مردانہ کمزوری کا ممکنہ علاج ...

کولیسٹرول کی سطح میں کمی ...

وزن میں کمی لانے میں مددگار

1.2K - 9

Mohsin Bhatti
Posted 1 month ago

السلامُ علیکم دوستو! 🙌

آج ہم بات کرنے والے ہیں ایک ایسی سبزی کی جو ہر کچن میں موجود ہوتی ہے اور اس کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں آلو کی! 🥔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ آلو ہمیں کیا کیا فائدے دے سکتا ہے:

✨ جلد کی چمک اور سفیدی: آلو کے رس میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹس ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو صاف اور چمکدار بناتے ہیں۔
💪 جوڑوں کے درد میں آرام: آلو میں موجود اینٹی انفلامیٹری خصوصیات آپ کے جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
🌿 یورک ایسڈ کا علاج: آلو کا استعمال یورک ایسڈ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، جو گاؤٹ کے مریضوں کے لیے بہترین ہے۔
🍽 وزن بڑھانے کا قدرتی طریقہ: آلو میں کاربوہائیڈریٹس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو صحت مند طریقے سے وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

آپ کو یہ سب کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
اس کے لیے میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے- https://youtu.be/mEV87fULiI0

ویڈیو دیکھنا مت بھولیں، اور ہمیں بتائیں آپ کو آلو کے کون سے فائدے سب سے زیادہ پسند آئے!

869 - 19

Mohsin Bhatti
Posted 1 month ago

آج سے 9 سال پہلے کی ایک یاد، جب ہم گدھے کے گوشت کی فروخت روکنے کیلئے قانون سازی کروانے میں کامیاب ہو گئے تھے الحمدللہ 🙏🙏

736 - 13

Mohsin Bhatti
Posted 1 month ago

مبارک ہو پاکستان! 🥇 آج کا دن ہماری تاریخ کا روشن باب بن گیا ہے! ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 🇵🇰

یہ نہ صرف ارشد ندیم کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے بلکہ یہ ہر پاکستانی کے خوابوں اور امیدوں کی جیت ہے۔ ارشد، تم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے، وہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ تمہاری کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے کہ محنت، عزم اور حوصلے کے ساتھ دنیا کے کسی بھی میدان میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کا نام ہمیشہ روشن رہے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

4.2K - 75

Mohsin Bhatti
Posted 2 years ago

احتیاط احتیاط احتیاط
شادیوں پر کھانوں کے شوقین حضرات ہو جائیں خبردار
Banquet halls میں کھانوں کی حالت پر محسن بھٹی سے دلچسپ مکالمہ
https://youtu.be/qAQcu2KNHqw

114 - 26