مختصر تعارف اسمارٹ مکتب نیا نگر میرا روڈ ممبئی
ممبئی کے مسلم اکثریت علاقہ میراروڈ میں ایک مکتب کا قیام 2019 میں کیا گیا۔
جس میں جدید طرز پر علم دین سے امت کے نونہالوں کو اللہ اور اس کے رسول کی تعلیم بڑے ہی دلچسپ انداز میں دی جاتی ہے۔ اس مکتب میں نورانی قاعدہ، دعائیں، سنتیں، قران اور اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔
درس و تدریس کے علاوہ طلبہ کو بہترین کارکردگی اور پابندی سے حاضری پر انعام سے نوازا جانا ایک نرالہ انداز ہے۔
ہمارے مکتب کے ان غیر معمولی اقدام سے والدین کافی خوش ہیں۔ والدین سے مسلسل رابطے میں رہنا اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی احوال سے آگاہ کراتے رہنا ہمارے مکتب کی ترتیب میں شامل ہے۔
الحمدللہ۔۔ اللہ کے فضل سے ہمارا مکتب روز افزوں ترقی کر رہا ہے۔
اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو دین کی خدمت اور قرآن کے فروغ کے لیے منتخب فرمایا۔ بقول رسول صلی اللہ علیہ وسلم: تم میں بہتر وہ ہے جو قران سیکھے اور سکھائے۔
اللہ ہم سب کی دینی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین
📞 Maulana Saad: 8419931393
📞 Mazhar Sir: 9833109156