دعوتِ اسلامی کا آغاز تقریباً 1980ء میں ہوا۔ جہاں ایک طرف امیرِ اہلسنت کے بیانات سُن کر لوگ عمل کی طرف راغب ہو رہے تھے وہیں دعوتِ اسلامی کی پُرسوز نعت خوانی بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہی تھی۔ مدنی چینل سے پہلے حاجی محمد یاسر (مقیم ساؤتھ افریقہ)، حاجی شاھد (نگران پاکستان)، محمد ساجد قادری، حاجی مشتاق قادری، الحاج اویس رضا قادری، محمد امین قادری، عمران شیخ قادری، شکیل قادری، سید ریحان قادری اور زاہد قادری دعوتِ اسلامی کے مقبول ترین نعت خوان شمار ہوتے رہے۔ اُس دور میں دعوتِ اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی بڑی راتوں کی محافل کے ساتھ ساتھ مختلف نعت خوانوں کی آوازوں میں سٹوڈیو البمز کی کیسٹیں جاری کیا کرتا تھا۔ کیسٹوں کا یہ سلسلہ مدنی چینل کے شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوا۔ ہم اپنے چینل خوشبوئے عطار کے توسط سے مکتبۃ المدینہ کی جانب سے جاری کی گئی آڈیو کیسٹوں سے مختلف نعتیں آپ تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طالب ہیں۔
Khushbu e Attar Youtube Channel Team